گجرات کے کچھ ضلع میں آج پچھلے پہرریختر پیمانے پر 3.0 شدت والے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے ایک کلو
میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ محکمہ نے بتایا کہ زلزلے صبح کی اولین ساعتوں میں چار بج کر 28 منٹ پر آیا.
اس سماوی واقعے میں جان ومال کے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔